ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسانوں کو کم قیمت پر آلات مہیا کرائے جائیں: گورنرواجو بھائی والا

کسانوں کو کم قیمت پر آلات مہیا کرائے جائیں: گورنرواجو بھائی والا

Tue, 29 Aug 2017 13:47:41    S.O. News Service

بنگلورو،28؍ اگست(ایس اونیوز) جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کسانوں کو کم لاگت پر زرعی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جانی چاہئے۔ یہ مشورہ آج ریاستی گورنر واجو بھائی والانے دیا۔ شہر کے ٹمکور روڈ پر واقع بنگلور انٹرنیشنل ایگزی بیشن سنٹر میں زرعی ٹیکنالوجی نمائش 2017 کا افتتاح کرنے کے بعد گورنر نے کہاکہ کم قیمت پر اگر کاشتکار کو زرعی آلات مہیا کئے جائیں تو اس سے کاشتکار کو کافی فائدہ ہوگا اور معیاری پیداوار بھی یقینی بنائی جاسکے گی۔ انہوں نے کہاکہ بعض اوقات یہ شکایات عام ہوتی ہیں کہ زرعی آلات کی تیاری میں مصروف کمپنیاں بھاری منافع کے لالچ میں کسانوں کو آلات مہیا کرانے میں کوتاہی برتتی ہیں، اس طرح کی شکایت کا موقع نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کمپنیوں کوآواز دی کہ کاشتکار کو مہیا کرائے جانے والے آلات معیاری ہوں یہ یقینی بنایا جائے۔ یہ نمائش ہو آج شروع ہوئی 30؍ اگست تک جاری رہے گی، جس میں چین ، جاپان، کوریا اور تائیوان سمیت 30؍ ممالک حصہ لے رہے ہیں۔400 سے زائد اسٹال اس نمائش میں خاص طور پر زرعی آلات کیلئے لگوائے گئے ہیں۔منتظمین کو توقع ہے کہ ریاست بھر سے تقریباً 50ہزار کاشتکار نمائش میں شریک رہیں گے۔اس موقع پر میڈیا ٹوڈے گروپ کے چیف ایگزی کیٹیو آفیسر ایم بی نقوی اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔


Share: